Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

پاکستان کا بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2019 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jan 24, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا، ميزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحيت رکھتا ہے، تجربہ آرمی اسٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کیلئے کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میزائل نصر ہر قسم کے ہتھیار ساتھ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، میزائل دشمن کے میزائل سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت سے لیس ہے، یہ میزائل کسی بھی جگہ سے ہدف پر داغا جاسکتا ہے۔

بیلسٹک میزائل نصر کا تجربہ تربیتی مشق کے دوران کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مہمان خصوصی تھے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر تکنیکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube