Sunday, December 6, 2020  | 19 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

ہنگامی علاج کے اخراجات سندھ حکومت دےگی،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2019 | Last Updated: 2 years ago

مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں کا آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی زخمی لایا جاتا ہے تو وہ دیگر معاملات میں الجھنے کے بجائے اس کے علاج کی طرف توجہ دیں جس کے سارے اخراجات سندھ گورنمنٹ ادا کرے گی۔

سندھ اسمبلی کے باہر مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے امل کے والدین کے ساتھ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امل کےوالدين کي وزيراعليٰ سندھ سےملاقات ہوئي جس کے بعد فیصلے کئے گئے کہ تمام اسپتالوں ميں ايمبولينس ہونالازمي ہوگي جب کہ جان بچانے کےجواخراجات ہونگےوہ سندھ حکومت دےگي جب کہ جان بچانےوالی ادویات کےاخراجات بھی صوبائی حکومت اداکرےگی۔

اس موقعہ پر مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد  قانون سازی کی جائے گی اور عملدارمد کرایا جائے گاجس کی ایس او پی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ایشو کرے گا۔

اس موقع پر امل کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ سندھ حکومت کی غفلت کے باعث پیش آیا مگر اب سندھ حکومت اپنی غلطی تسلیم کرتےہوئے اصلاحات کر رہی ہے تو بحثیت پاکستانی ہمارا فرض بننتا ہے کہ ان کا ساتھ دیں اور اگر اسپتالوں میں ہماری قربانی کی وجہ سے بہتری آئے گی تو یہ ہمارے لیے تسلی بخش بات ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube