ہوم   > Latest

پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسحاق ڈار کی منی بجٹ پر تنقید

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہيں کہ اسد عمر نے حقائق چھپائے، ن ليگ اچھی بھلی معيشت چھوڑ کر گئی تھی، جسے تباہ کر ديا گيا، نت نئے تجربے نہ کئے جائيں، يہ کوئی خيراتی ادارہ نہيں ملک ہے۔ سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ کی میزبان عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ...

سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہيں کہ اسد عمر نے حقائق چھپائے، ن ليگ اچھی بھلی معيشت چھوڑ کر گئی تھی، جسے تباہ کر ديا گيا، نت نئے تجربے نہ کئے جائيں، يہ کوئی خيراتی ادارہ نہيں ملک ہے۔

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ کی میزبان عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی حکومت کے منی بجٹ پر کڑی تنقید کی، بولے کہ تحريک انصاف حکومت نے معيشت کو تباہ کرديا، کرنسی روکنے کیلئے ہم نے ڈالر اوپن مارکیٹ میں نہیں بیچے، فرخ سليم کہہ چکے ڈی ويليوايشن کرکے تجربہ کيا، ڈی ویلیوایشن کے خلاف پہلے بھی تھا اور ہمیشہ رہوں گا، يہ خيراتی ادارہ نہيں ملک ہے، کيا پاکستان اب تجربوں پر چلے گا؟، معيشت ميں کوئی چيز مصنوعی طور پر نہيں ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر نے حقائق کے منافی بات کی، یہ لوگ حکومت کو بے وقوف بنارہے ہیں، موجودہ حکومت نے اسٹاک ایکسچینج کو اربوں کا نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت اب تک 45 ارب کا نقصان پہنچا چکی ہے، ڈالر مہنگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، اچھی بھلی معیشت کو ان لوگوں نے آکر تباہ کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کی بہتری بتارہے تھے۔

وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو دھرنوں سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑچکی ہے، خدارا معیشت کے ساتھ سیاست کرنا چھوڑیں، بیروزگاری، غربت کیسے ختم  ہوگی؟، آنیوالی نسل کو کیا دو گے، عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے سڑکوں کا جال بچھایا، بجلی کے منصوبے لگائے، ہم نے کسی سے قرضہ نہیں مانگا، تحفے میں رقم ملی، حکومت کے موجودہ اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، دنیا میں جاکر کرپشن کی بات کرو گے تو کون آکر سرمایہ کاری کرے گا، مقامی سرمایہ کار بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا، غریب مزید غریب ہوگا۔ عدالتی معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ میری صحت اجازت دے گی تو وطن واپس آؤں گا، انصاف ہوتا دکھائی دے تو ضرور واپس آؤں گا، محنت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube