Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری  کی نااہلیت سے متعلق درخواستیں اعتراض لگا کر واپس

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بیرون ملک اثاثے چھپانے پر مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کو سیاست بدر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی درخواستیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردیں۔

سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر رجسٹرار نے اعتراض لگا کر درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کر دی۔

رجسٹرار آفس کا مؤقف ہے کہ متعلقہ فورمز کی موجودگی میں براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزاروں نے متعلقہ فورمز سے رجوع نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی، ایسے میں درخواستیں قابل سماعت نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف زرداری نے بلٹ پروف گاڑیاں اور نیویارک میں جائیدار گوشواروں میں ظاہر نہیں کیں، اثاثے چھپانے پر سابق صدر کو نااہل قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube