Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

سانحہ ساہیوال کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سانحہ ساہیوال کے خلاف خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے ساہیوال میں شادی کے لیے جانی والی ایک فیملی کی گاڑی روک کر بچوں کے سامنے...

سانحہ ساہیوال کے خلاف خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز پنجاب پولیس نے ساہیوال میں شادی کے لیے جانی والی ایک فیملی کی گاڑی روک کر بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولی ماری اور انہیں دہشت گرد قرار دیا تھا جس کے خلاف ملک بھر میں عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مختلف شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جعلی مقابلے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پنجاب حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر شفات تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ ساہیوال، تحقیقات اور وزراء کے بیانات نے نئے سوالات کھڑے کردیئے

اس واقعہ کے خلاف منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے پنجاب پولیس مردہ باد، ظالمو جواب دو، خون کا حساب دو، پنجاب کے گلو بٹوں کو فارغ کرو کے نعرے لگائے۔ خواتین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ فیملی کو انصاف فراہمی کے لیے واقعہ میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube