Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

پاک فوج وفضائیہ نے نتھیا گلی میں پھنسے سیاحوں کوریسکیوکرلیا

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago

نتھیا گلی میں شديد برفباري کے باعث توحيد آباد کے مقام پرگاڑیوں میں پھنسے درجنوں سیاحوں کو ریسکیو کرلیاگیا۔ پاک فوج اورپاک فضائيہ کي ٹيموں نےریسکیو آپریشن کے بعد سياحوں کو مري روانہ کرديا ۔ کئی فٹ برف پڑنے کےباعث نتھیا گلی کی سڑکیں بند  اورگاڑیاں برف سے ڈھک گئیں جس کے باعث سیروتفریح کیلئے...

نتھیا گلی میں شديد برفباري کے باعث توحيد آباد کے مقام پرگاڑیوں میں پھنسے درجنوں سیاحوں کو ریسکیو کرلیاگیا۔ پاک فوج اورپاک فضائيہ کي ٹيموں نےریسکیو آپریشن کے بعد سياحوں کو مري روانہ کرديا ۔

کئی فٹ برف پڑنے کےباعث نتھیا گلی کی سڑکیں بند  اورگاڑیاں برف سے ڈھک گئیں جس کے باعث سیروتفریح کیلئے جانے والے درجنوں افراد پھنس گئے تھے۔

سول انتظاميہ نے برف ہٹانے کے ليے مشينري روانہ کي لیکن تاريکي اور خراب موسم کے باعث ريسکيو ميں مشکلات کا سامنا کرنے پر پاک فوج اور پاک فضائيہ کي ٹيميں وہاں پہنچیں اور 10 گھنٹے بعد سیاحوں کو ریسکیو کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ميڈيا رپورٹس پر ڈي جي آئي ايس پي آر نے سول انتظاميہ کي معاونت کےليےپاک فوج اورپاک فضائيہ کي ٹيم بھيجي تھیں جبکہ کراچي سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح سياح عمر احسن نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعہ انتظاميہ سے فوري ريسکيو کرنے کي اپيل کي تھي۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube