Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

سانحہ ساہیوال: مارے گئے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 3 years ago

سانحہ ساہیوال ميں جاں بحق افراد کي پوسٹ مارٹم رپورٹ جاري کردی گئی۔ چاروں افراد کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں ، فائرنگ ایک سے دس فٹ کے فاصلے سے کي گئي۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق خلیل کو تين گولیاں سینے اور بازو اور دو گولیاں سر میں لگیں جبکہ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی خلیل کی اہلیہ نبیلہ کو ایک گولی کنپٹی پر لگی جو آر پار ہوگئی اور 2 گولیاں پیٹ میں لگيں ۔

مزید پڑھیے : سانحہ ساہیوال، 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

خلیل کی بیٹی 13 سالہ اریبہ کو 6 گولیاں لگیں، ماں کے ساتھ بیٹھی اریبہ کو تين گولیاں سینے میں اور تين گولیاں پیٹ میں ماري گئیں ۔

نئی ویڈیو نے سی ٹی ڈی کے دعوؤں کی نفی کردی

کارچلانے والے ذیشان کو ایک گولی گردن میں اور پانچ گولیاں سینے میں لگیں ۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے پرجیسے ہی تحقیقاتی رپورٹ آئی، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر 3 روز کے اندر رپورٹ طلب کی تھی جس کے مطابق منگل کی شام 5 بجے جے آئی ٹی اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے لئے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube