ہوم   >  پاکستان

سندھ حکومت نے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے،مرتضی وہاب

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2019 | Last Updated: 12 months ago

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، جب کہ حکومت پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کرچکی ہے۔   وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب...

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، جب کہ حکومت پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کرچکی ہے۔

 

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ساہیوال واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کو احتساب سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ادارے کا احتساب ہونا چاہیے۔

 

اجلاس سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کراچی میں بجلی بحران پر بھی بات ہوئے، شہر میں جاری بجلی بحران میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ سے جو جیل اصلاحات پر قانون سازی کرنے جا رہا ہے، کابینہ نے جیل اصلاحات سے متعلق قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے، جیلوں کی اصلاحات کے حوالے سے پہلے بھی کام ہوتا رہا، پیپلزپارٹی اس پر عمل کرکے دکھائے گی۔

 

غیر قانونی گاڑیوں سے متعلق لائحہ عمل کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ نے جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے، جب کہ حکومت نے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube