Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری کی نااہلی کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jan 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کےلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی ہے۔


پچیس جولائی 2018 کے عام انتخابات میں آصف زرداری این اے 213 نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔

درخواست میں سابق صدر آصف زرداری، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق درخواست واپس لے لی

پی ٹی آئی کا آصف زرداری کی ناہلی کیلئے ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

درخواست گزار عثمان ڈار نے استدعا کی ہے کہ آصف زرداری نے اپنے اثاثوں کے متعلق جھوٹ بولا لہذٰا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت انہیں اسمبلی رکنیت اور پارٹی سربراہی سے بھی نا اہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے نیویارک فلیٹ اور دو بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں جبکہ انکے چھپائے ہوئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ ہے۔ آصف زرداری نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube