کراچي ميں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے باعث سڑکيں اور گلياں تالاب کا منظر پيش کرنے لگيں جبکہ شہر میں بارش کے بعد سردي بھی بڑھ گئي۔
اتوار 20 جنوری کی شب گلشن اقبال، گلستان جوہر، ايف بي ايا، قائدآباد، ملیر، شارع فیصل، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالوني، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ اور گرومندر سمیت دیگر علاقوں میں کہيں تيز اور کہيں ہلکي بارش ہوئی۔
محکمہ موسميات نے آج اور کل بھی وقفے وقفے سے بارش جاري رہنے کي پيشگوئي کی ہے۔
بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کا بريک ڈاؤن ہوا۔ اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، لیاری، بہادر آباد، حسن اسکوائر اور گلشن میں فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار
کراچی،بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن سے موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی
ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق کراچي کے پچاس فيصد علاقوں ميں بجلي کي فراہمي بحال کردي گئي ہے جس میں گلستان جوہر، بلدیہ، سر سید، شادمان ٹاؤن اور لیاری سمیت بیشتر علاقے شامل ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث بحالی میں دقت کا سامنا ہے۔
نکاسي آب کا نظام ٹھيک نہ ہونے سے پاني سيوريج لائن ميں جانے کے بجائے سڑکوں اور گليوں ميں کھڑا ہوگيا۔
ایبٹ آباد اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباري کا سلسلہ جاري ہے جبکہ نتھیا گلی، ایوبیہ، چھانگلہ گلی، ٹھنڈیانی سمیت سیاحتی مقامات برف سے ڈھک گئے ہيں۔
ایبٹ آباد کو مری سے ملانے والی شاہراہ بند کردي گئي ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی شدید اضافہ ہوگیا ہے۔