Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jan 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی  شہرکے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ، جامعہ کراچی، صفورہ اورملیرکینٹ میں تیز بارش ہوئی ۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال اورگلستان جوہر میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے ۔

آئی آئی چندریگر، صدر اور نارتھ ناظم آباد میں بھی تیز بارش ہوئی ۔ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتے ہی اسکیم33کے مختلف علاقوں سمیت شہر کے کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں اتوار اور پیر کو بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

خراب موسمی صورتحال پر ترجمان کے الیکڑک نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ کراچی میں بارش کے دوران شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ٹوٹے ہوئے تاروں،کھمبوں،پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی طريقے سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube