Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

اگر18 ویں ترمیم رول بیک ہوئی تو عوام اٹھ کھڑے ہوں گے،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھ کے مشیر اطلاعات اور قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ 18 ويں ترميم رول بيک کي تو عوام کھڑے ہوجائيں گے، اقتدار صوبہ سندھ کا ہے،پورے پاکستان کي خدمت کررہے ہيں۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت پاکستان کي خدمت کرتي رہے گي،سپريم کورٹ کے پاس اپنا...

سندھ کے مشیر اطلاعات اور قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ 18 ويں ترميم رول بيک کي تو عوام کھڑے ہوجائيں گے، اقتدار صوبہ سندھ کا ہے،پورے پاکستان کي خدمت کررہے ہيں۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت پاکستان کي خدمت کرتي رہے گي،سپريم کورٹ کے پاس اپنا مقدمہ ليکر جائيں گے، پورے پاکستان ميں اين آئي سي وي ڈي کی طرز کے اسپتال بنانا چاہتے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف جے آئی ٹی پر انھوں نے بتایا کہ وفاقي وزراء جے آئي ٹي کا دفاع کرتے رہتے ہيں، پي پي کہتي رہي کہ جے آئي ٹي کو سياسي مقاصد کيلئے بنايا گيا، جے آئي ٹي الف ليليٰ کي کہاني کے سوا کچھ نہيں تھي، سپريم کورٹ فيصلے کا پيرا33،34، 35 اہم ہے،فيصلہ ميں لکھا ہے کہ جےآئی ٹی نے کہا کہ جرم ہوچکا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی نے کہا کہ بلاول اور مراد علی شاہ کے خلاف مواد رکھنے کي ضرورت ہے۔ سپريم کورٹ کا فيصلہ، جے آئي ٹي کا وکيل ہمارے موقف کي تائيد کررہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق انھوں نے کہا کہ تحريک انصاف کی کوئي پاليسي اور ايجنڈا نہيں ہے، تحريک انصاف عوامي مسئلوں سے توجہ ہٹانا چاہتي ہے، مسائل سے گمراہ کرنے کيلئے ايسے سياسي ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہيں۔

اپنی جماعت سے متعلق انھوں نے بتایا کہ پيپلز پارٹي اداروں کا احترام کرتی ہے، پي پي اداروں کي خود مختاري پر يقين رکھتي ہے، ہم ہرسازش کےخلاف کھڑے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقي حکومت سے گزارش کريں گے کہ ہوش کے ناخن ليں، وفاق نے پيسے ٹرانسفر نہيں کيے تو مسائل کھڑے ہونگے۔

مرتضیٰ وہاب نے مطالبہ کیا کہ سندھ کي حکومت کے آئينی حق کو پورا کيا جائے،وزيرِاعظم کو ہٹانے کا استحقاق قومي اسمبلي اراکين کے پاس ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube