Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago

محکمہ موسميات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور برفباري کا نيا سلسلہ آج ملک ميں داخل ہورہا ہے۔ بيشترعلاقوں ميں بادل خوب گرجيں اور برسيں گے، آسمان سے اولے بھي گريں گے۔ اتوار کو لاہور سميت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق ناران ، کالام،چترال،...

محکمہ موسميات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور برفباري کا نيا سلسلہ آج ملک ميں داخل ہورہا ہے۔ بيشترعلاقوں ميں بادل خوب گرجيں اور برسيں گے، آسمان سے اولے بھي گريں گے۔ اتوار کو لاہور سميت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق ناران ، کالام،چترال، سوات، اسکردو، مری، گليات اور کاغان ميں آج  سے برفباري کا نيا اسپيل شروع ہوگا جس کے بعد سردي کي شدت ميں مزيد اضافہ ہوجائے گا جبکہ ہزارہ، ملاکنڈ، مردان، گلگت، کوئٹہ، قلات اور زيارت ميں آج بادل برسيں گے۔

دوسري جانب پيراورمنگل کو اسلام آباد، راولپنڈي اور خيبرپختونخوا ميں بارش کاامکان ہے۔

ادھر آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔ وادی نیلم سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزيد سرد ہوگيا۔ مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بادل چھاگئے ہیں اور بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube