Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

بہتر قانون سازی کے لیے اپوزیشن اورحکومت کا تعاون ضروری ہے،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھ کے مشیر اطلاعات اور قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اعمال کی وجہ سے ہی گرے گی۔ کراچی کے آرٹس کونسل میں میڈیا سے بات کرتےہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  شہید بھٹو دلوں کے راجہ اور بے نظیر بھٹو رانی تھیں، بلاول بھٹو شہزادہ ہے جو آئین کے تابع ہوتے...

سندھ کے مشیر اطلاعات اور قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اعمال کی وجہ سے ہی گرے گی۔

کراچی کے آرٹس کونسل میں میڈیا سے بات کرتےہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  شہید بھٹو دلوں کے راجہ اور بے نظیر بھٹو رانی تھیں، بلاول بھٹو شہزادہ ہے جو آئین کے تابع ہوتے ہوئے ملک پر حکمرانی کرے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہتر قانون سازی کے لیے اپوزیشن اور حکومت کا تعاون ضروری ہے، آج بھی اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گرانے کے لئے اپوزیشن کی ضرورت نہیں، وہ خود اپنی اعمال سے اپنی حکومت ختم کر سکتے ہیں،اپوزیشن الزامات تراشی سے گریز کریں۔

مشیر اطلاعات سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے آرٹس کونسل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تخلیقی اور تعمیری سرگرمیاں آرٹس کونسل میں جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube