Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > Latest

اپوزیشن کا چیئرمین نیب سے ان کے دفتر میں ملنے سے انکار

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

چیئرمین نیب سے ملاقات کیلئے اپوزیشن کی نئی تجویز سامنے آگئی، حزب اختلاف نے جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ان کے دفتر میں ملنے سے معذرت کرلی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے چیئرمین نیب سے رابطہ کرکے ان کے دفتر میں ملاقات سے معذوری ظاہر کردی، حزب اختلاف ارکان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال ملاقات کیلئے پارلیمنٹ آجائیں۔

سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، قائد حزب اختلاف شہباز شریف، فریال تالپور، پرویز خٹک سمیت کئی سیاستدان، موجودہ و سابقہ اراکین اسمبلی کو مختلف کیسز میں نیب کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

 مزید جانیے : ان کو این آر او کا پتا ہی نہیں، زرداری کا وزیراعظم کے ٹوئیٹ پر ردعمل

اپوزیشن ارکان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے کہا کہ ہم آپ کے دفتر میں ملاقات نہیں کرسکتے، اپوزیشن اراکین نے نیب ہیڈ کوارٹر کو بھی اپنی تجویز سے آگاہ کردیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران نیب پر کڑی تنقید کی تھی، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی پارلیمنٹیرین کو نیب کے دفتر نہیں جانا چاہئے بلکہ چیئرمین نیب کو ان سے ملنے کیلئے پارلیمنٹ آنا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube