Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

وفاقی حکومت کا فاٹاکے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اصولی فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیر اعظم عمران خان نے فاٹا کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی بھرپور معاونت کا اعلان کردیا ہے۔

یو این او سی ٹی حکام نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے اعلیٰ حکام، یواین ڈی پی اورانٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے حکام بھی ملاقات می شریک ہوئے۔

اس ملاقات کے دوران مارچ سے فاٹا کی 7ایجنسیز کے سینکڑوں نوجوانوں کے لئے 3 لاکھ ڈالرز کے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام لانچ کرنے پر اتفاق ہوا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ فاٹا کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ مزید انٹرنیشنل ڈونرایجنسیز کو پاکستان میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کی معاونت وفاقی حکومت کی کامیابی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے منصوبوں کی شروعات ہوچکی ہے،مزید خوشخبریاں سنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube