متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 18 جنوری کو حیدر آباد میں جلسے کا اعلان کردیا، فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ سندھ میں ترقی جعلی اکاؤنٹس اور ٹھیکے داروں کے کمیشن میں آئی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 18 جنوری کو حیدرآباد میں جلسے کا اعلان کردیا۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقی جعلی اکاؤنٹس اور ٹھیکیداروں کے کمیشن میں آئی، سندھ حکومت بجٹ منتخب نمائندوں کی تجویز پر نہیں دیتی۔
متحدہ رہنماء نے مزید کہا کہ سندھ حکومت حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے نہیں دیتی، وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات میں آئندہ ماہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا ہے۔