چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago

قومی اسمبلی سے آوٹ ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے ’منحرف‘ رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی نے تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے والوں کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد منظورکرلی۔ چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے تھے مگر ابھی تک انہوں نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان کی نشست خالی قرار دینے کے لئے قوانین میں ترمیم کی جائے جس کے تحت منتخب ہونے کے بعد 3 ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے ارکان کو ڈی سیٹ کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی نے مومنہ وحید کی قرارداد منظور کرلی جس کے بعد چوہدری نثار کی رکنیت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube