Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ 5 سالہ ترقیاتی پلان کا حصہ ہوگا، خسرو بختیار

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ایک کروڑ افراد کو روزگار دینے کا وعدہ پانچ سالہ ترقیاتی پلان کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ملک میں ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ اب پانچ سالہ معاشی پلان کا حصہ بنے گا۔ 12 ویں پانچ سالہ منصوبے 2019-23 پر کام جاری ہے جس کا اعلان جلد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، خدمات، صنعت جیسے شعبوں میں روزگار کے زریعے معاشی و سماجی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ پاکستانی شہریوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجنے میں بھی سہولت دی جائے گی۔

خسرو بختیار نے لیگی حکومت کی پانچ سالہ معاشی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال میں معاشی ترقی کی اوسط شرح 4.8 فیصد رہی جبکہ ہدف 7 فیصد تھا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے جس سے پاکستانی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube