Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

قائمہ کمیٹی میں سینیٹر کا خفیہ شادیاں منظر عام پر لانے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jan 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں وراثتی سرٹیفیکٹ پر بحث کے دوران ایک سے زائد شادیوں کا معاملہ آیا تو بیٹھک کا ماحول ہی بدل گیا۔

سینیٹر ثناء جمالی نے معاملہ اٹھایا کہ خفیہ بیویاں ظاہر کرنے کا قانون ہونا چاہئے۔ لیگی سینیٹر پیر صابر شاہ نے ریکارڈ آٹو میٹک اپ ڈیٹ ہونے کا مطالبہ کر ڈالا۔

حساس معاملہ دیکھ کر نادرا نے تو گیند ہی صوبوں کی کورٹ میں ڈال دی۔ نادرا حکام بولے لوکل گورنمنٹ کے اندر ساری معلومات ہوتی ہیں، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

بحث کا درجہ حرارت بڑھنے کے ڈر سے وزیر قانون نے پینترہ ہی بدل لیا۔ سینیٹر فروغ نسیم کہنے لگے میرا فی الحال ایسا کوئی تجربہ نہیں ہے، اس پر کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔

نازک معاملے پر کمیٹی چیئرمین جاوید عباسی نے سب کو مفت مشورہ بھی دے ڈالا کہ اپنی خفیہ شادیوں پر وہی منہ کھولے جس نے واپس گھر نہ جانا ہو۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube