Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

بال کٹوانے گئے، جیب صاف کرالی

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی والے بال کٹوانے سیلون ضرور جائیں مگر موبائل فونز اور نقدی گھر چھوڑ کر کیوں کہ لٹیروں کو زیادہ مال کا آسان ہدف مل گیا ہے ۔ جمشید روڈ پر ڈاکوؤں نے نائی کی دکان میں موجود تمام افراد کو لوٹ لیا ۔ کراچی والے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں لیکن کوئی...

کراچی والے بال کٹوانے سیلون ضرور جائیں مگر موبائل فونز اور نقدی گھر چھوڑ کر کیوں کہ لٹیروں کو زیادہ مال کا آسان ہدف مل گیا ہے ۔ جمشید روڈ پر ڈاکوؤں نے نائی کی دکان میں موجود تمام افراد کو لوٹ لیا ۔

کراچی والے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں، کریں تو کیا کریں، ہیئر ڈریسرز کی دکانیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

جمشید روڈ پر واقع ہیئر ڈریسر کی دکان کسٹمرز سے بھری ہوئی تھی کوئی شیو بنوارہا تھا کوئی بال کٹوارہا تھا کہ لٹیرے آگئے اور پوری دکان میں جیبوں کی حجامت کرڈالی۔

ویڈیو دیکھیے: کراچی میں سال کی پہلی تالہ توڑ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو

ایک ملزم نے کسٹمرز کی تلاشی لی ، دوسرے ملزم نے نگرانی کی اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

اس سے قبل 21 دسمبر 2018 کو فیڈرل بی ایریا میں دو بچوں سے موبائل فونز چھیننے والے دو ملزمان عزیز آباد سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔

ویڈیو دیکھیے: خواتین چوروں کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

گرفتار ملزمان سراج اور عدنان نے متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ۔

دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا ماڈل کالونی الفلاح اور عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائیاں کرکے پانچ منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube