پاکستان میں مغربي کلچر کے انکار کي صدائیں بلند ہونے لگیں، ويلنٹائن ڈے کے حوالے سے فيصل آباد کي زرعي يونيورسٹي نے بڑا فيصلہ کرلیا ۔ فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی نے مغربي کلچر کيخلاف اعلان جنگ کردیا، چودہ فروری کو ويلنٹائن ڈے کي جگہ سسٹرز ڈے منانے کا اعلان کردیا ۔ جامعہ کے وائس...
پاکستان میں مغربي کلچر کے انکار کي صدائیں بلند ہونے لگیں، ويلنٹائن ڈے کے حوالے سے فيصل آباد کي زرعي يونيورسٹي نے بڑا فيصلہ کرلیا ۔
فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی نے مغربي کلچر کيخلاف اعلان جنگ کردیا، چودہ فروری کو ويلنٹائن ڈے کي جگہ سسٹرز ڈے منانے کا اعلان کردیا ۔
جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کا کہنا ہے کہ لڑکے چودہ فروري کو اسکارف اور عبايا تحفے ميں ديں گے،مخیر حضرات آگے آئیں اور اسکارف وغیرہ کیلئے فنڈز مہیہ کریں۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کہتے ہیں کہ اُن کے ہی ذہن میں یہ آئیڈیا آیا کہ ویلنٹائن ڈے کی جگہ بہنوں کا دن منانا چاہیئے جبکہ طلبہ کی جانب سے اس عمل کو سراہا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ثقافت کو بھول رہے ہیں اور مغربی ثقافت کو اپنے اوپر حاوی کر رہے ہیں، طالبات کو اسکارف، شال تحفے میں دیئے جائیں گے، استاد ہونے کے ناطے ہمیں ہی اپنی روایات زندہ کرنا ہوں گی ۔