کراچی میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کا قتل

January 11, 2019

کراچی کے علاقے بن قاسم صابو گوٹھ کی رہائشی خاتون کا سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا، پولیس نے مقدمے میں نامزد سسر کو گرفتار کرلیا، ملزم شوہر اور ساس تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

بن قاسم ٹاؤن میں فوزیہ نامی خاتون کا قتل ہوگیا پولیس نے شکایت پر نامزد ملزم اور فوزیہ کے سسر یونس کو گرفتار کرلیا، تفتیشی حکام کے مطابق سسرالیوں نے فوزیہ کو زہر دیکر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یونس کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی جبکہ شوہر اور ساس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مقتولہ فوزیہ پانچ جنوری کو نجی اسپتال میں زہرخورانی کی وجہ سے دم توڑ گئی تھی، پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے