وزیر اعظم سے پرویز خٹک، محمود خان کی الگ الگ ملاقاتیں

January 11, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے الگ الگ ملاقات کی جس میں متعدد اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے اپنی وزارت کی کارکردگی بتائی اور امور سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے صوبے کے سیاسی اور انتظامی معاملات، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور پشاور میٹرو سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے دونوں کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے تندہی سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔