غیرقانونی طور پربیرون ملک جانا کتنا آسان؟

January 11, 2019

غیرقانونی طور پریورپ جانے کے چکر میں کئی نوجوان جان سے جاچکے ہیں لیکن کئی ایسے بھی ہیں جوجعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوائے گئے، انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں ایف آئی اے نے ادارے میں موجود کالی بھیٹروں کو بے نقاب کردیا ۔

انسانی سمگلنگ پاکستان کے لیے بڑا ناسور بن گیا، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مختلف ائیرپورٹ سے سینکڑوں افراد کے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کے حوالے سے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پانچ سالوں میں 711 پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات کی بنا پر برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

جعلی دستاویزات پر سفر کروانے والوں میں ائیرپورٹ عملے کے علاوہ پی آئی اے اور ایف آئی اے کے اپنے ہی افسران ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

غیرقانونی طورپر بیرون ملک جانے والوں میں سے زیادہ تر افراد اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

جعل سازی میں ملوث افسران ان افراد سے ہزاروں ڈالر بٹورتے رہے۔۔کارروائی کے لیے معاملہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا۔