چینی مہمانوں کے رکھوالے ہی لٹیرے بن گئے

January 11, 2019

 

چینی باشندوں کو لوٹنے والے اس کے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈز نکلے، گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے ملزمان اندرونِ سندھ سے پکڑے گئے۔

چینی مہمانوں کے رکھوالے ہی لٹیرے بن گئے، خیابانِ راحت میں بنگلے میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز کی نیت خراب ہوگئی، گزشتہ روز 30 لاکھ روپے لوٹ کر اندرونِ سندھ فرار ہوئے تاہم پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ملزمان نے ایک چینی باشندے کو ناصرف لوٹا بلکہ زخمی بھی کیا۔

زخمی چینی باشندے کے رشتے دار نے پولیس کارکردگی کو سراہا۔ حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، جنہیں ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی جامشورو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔