مکان کا تنازع، چچا نے بھتيجے کو قتل کرديا، واقعے کی فوٹيج سماء کو موصول

January 11, 2019

منڈی بہاءالدین میں تین مرلہ کےمکان کی تقسیم کا تنازع، چاچا کی فائرنگ سے بھتیجہ اور اس کا ہم زلف ہلاک ہوگیا، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی ۔

جائیداد کی لالچ میں خون ہی خون کا دشمن ہوگیا، منڈی بہاءالدین کے علاقے کٹھیالہ خورد میں تین مرلہ مکان کی تقسیم پر چاچا اعظم کا بھتیجےشاہدسےجھگڑاہوگیا۔

خواتین نےبھی شاہد کی بیوی بشریٰ پرتشدد کیا، اعظم گھر سے بندوق اٹھالایا اور فائرنگ کردی، باپ کی دیکھا دیکھی بیٹے نے بھی جدید اسلحہ سےکزن پرگولیاں چلا دیں۔

فائرنگ سے شاہد اوراس کا ہم زلف موقع پر ہی دم توڑ گئے، بشری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد مفرور ملزمان کو حراست میں لیا جائے گا۔