بھارت نے دریائے چناب پر متنازع بجلی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی

January 11, 2019

بھارت نے ساڑھے چار سال بعد دریائے چناب پر متنازع پن بجلی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان سندھ طاس کمیشن کا وفد 27 جنوری کو بھارت جائے گا۔ تین رکنی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہرعلی شاہ کریں گے۔ وفد مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر متنازع منصوبوں رتلے اور لوئر کلنائی کا معائنہ کرے گا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ ستمبر دو ہزار چودہ میں بھارتی منصوبوں کا معائنہ کیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے پاکستان کو پن بجلی منصوبوں کے معائنے کی اجازت نہیں دی۔ بھارتی سندھ طاس کے وفد نے گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا۔