Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

ڈاکٹر، وکیل اور صحافی کا قاتل اشتہاری ملزم 7 سال بعد گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2019 | Last Updated: 2 years ago

گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سال قبل ڈاکٹر، وکیل اور صحافی کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم 2012 میں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس عمران عباس نے کہا ہے کہ ملزم حمزہ بٹ نے 2012 میں گوجرانوالہ میں تین افراد کو قتل کیا تھا جن میں ڈاکٹر احمد غفار، وکیل زین غفار اور صحافی سعد بٹ شامل تھے۔ تینوں وارداتیں مختلف اوقات میں کی گئیں۔

ملزم واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جس پر پولیس نے انہیں اشتہاری قرار دے کر اس کی سر کی قیمت 2 لاکھ مقرر کی۔

گزشتہ روز ملزم حمزہ بٹ بیرون ملک سے واپس پہنچا، جس کی اطلاع پولیس کو ملی۔ پولیس نے کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں 21 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مسمار کرنے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق ملزم حمزہ بٹ نے جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے  ڈاکٹر احمد غفار کو گوندانوالہ روڈ پر قتل کیا۔ مقتول کا بیٹا بیرسٹر زین غفار اپنے والد کے قتل کیس کی پیروی کر رہا تھا جس پر ملزم حمزہ بٹ نے بیرسٹر زین غفار کو بھی لاہور میں قتل کردیا۔

معاملہ یہاں تک نہیں رکا۔ ایک صحافی سعد بٹ اس کیس کا مکمل فالو اپ کر رہے تھے جس پر ملزم حمزہ بٹ نے اس کو خاموش کرانے کے لیے لاہور میں اس پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور خود دبئی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرجاکھ کا رہائشی ٹارگٹ کلر حمزہ بٹ شہر میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube