ہوم   > Latest

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ، وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا بڑا بیان

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وفاقی وزير فيصل واؤڈا کا بڑا بيان، کہتے ہیں کہ عبدالرزاق داؤد کی جگہ ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتا، عمران خان کی یہی ہدایت ہے، مفادات کے ٹکراؤ پر وزیراعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے۔ سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ ميں عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا بولے...

وفاقی وزير فيصل واؤڈا کا بڑا بيان، کہتے ہیں کہ عبدالرزاق داؤد کی جگہ ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتا، عمران خان کی یہی ہدایت ہے، مفادات کے ٹکراؤ پر وزیراعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے۔

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ ميں عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا بولے کہ اگر میں عبدالرزاق داؤد کی جگہ ہوتا تو سرکاری منصوبے کی بولی ميں حصہ نہ ليتا کيونکہ وزيراعظم نے ايسا کرنے سے سختی سے منع کيا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے عبدالرزاق داؤد نے عمران خان کو نہ بتايا ہو، مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ہو تو وزیراعظم کوئی لحاظ نہيں کرتے، وہ ہر کسی کے فیملی بزنس کا نہیں پوچھتے۔

فیصل واؤڈا کہتے ہیں کہ جو جیسا کام کرے گا اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا، عمران خان این آر او نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے، چیف جسٹس نے صرف یہ کہا کہ بلاول بچہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube