ہوم   > Latest

ڈیرہ غازی خان کی دو خونی شاہراہیں

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈیرہ غازی خان کی دو بڑی قومی شاہراہیں انسانی جانوں کی دشمن بن گئیں۔ دوسال میں 286 افراد جان گنوا بیٹھے۔ انتظامیہ کی جانب سے شاہراوں کی توسیع ہوئی اور نہ ہی حادثات کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کو دیگرشہروں سے ملانے والی انڈس ہائی وے اورنیشنل...

ڈیرہ غازی خان کی دو بڑی قومی شاہراہیں انسانی جانوں کی دشمن بن گئیں۔ دوسال میں 286 افراد جان گنوا بیٹھے۔ انتظامیہ کی جانب سے شاہراوں کی توسیع ہوئی اور نہ ہی حادثات کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

جنوبی پنجاب کو دیگرشہروں سے ملانے والی انڈس ہائی وے اورنیشنل ہائی وے انسانی جانیں نگلنے لگی ہیں ۔ ٹریفک کا دباؤ ، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور سست روی کے شکار ترقیاتی کام حادثات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ متھیراخوفناک حادثے میں زخمی

شہری کہتے ہیں کہ ملتان نیشنل ہائی وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھے اور لائٹینگ کا بھی کوئی انتظام نہیں ھے، ہر جگہ گھڑے پڑے ہوئے ہیں، سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے جسکی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں اور لوگ مارے جاتے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے ہماری انڈس ہائی وے کو آج کل قاتل روڈ کہا جاتا ھے ، اس روڈ پر ہر روز حادثات ہوتے ہیں اور ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ اسے دورویہ بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے: انڈونیشیا میں سونامی سے اموات 373 ہوگئیں، ہزار سے زائد افراد زخمی

ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں تقریبا پندہ ہزار حادثات میں 286 افراد جان گنوا بیٹھے جبکہ 17000 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو ڈاکٹر ناطق حیات کا کہنا ہے حادثات کی ایک وجہ تو ٹریفک قوانین سے ناآشنائی ھے اور دوسری وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے اور تیسری بڑی وجہ انڈس ہائی وے کا دورویہ نہ ہونا ھے، اور اگر انڈس ہائی وے کو دورویہ بنا دیا جائے تو حادثات کی شرح میں 80 فیصد تک کمی آسکتی ھے۔

شہری کہتے ہیں اگر حکومت بین الصوبائی شاہراؤں کی توسیع اور تعمیر ومرمت پر توجہ دے تو حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube