مرادعلی شاہ کا ’ٹھگز آف پاکستان‘ میں اہم کردار ہے، فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ’ٹھگز آف پاکستان‘ میں اہم کردار ہے۔ ان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات کرے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام ٹھگز قوم کےخلاف اکٹھا ہونا چاہتے ہیں۔ ٹھگ چاہتے ہیں کہ کرپشن کے تحفظ کے لیے عوام کو ورغلا کر سڑکوں پر نکالیں مگر حکومت ہر صورت تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار انتقام کی چیخیں ماری جاتی ہیں مگر سب کو معلوم ہے تحریک انصاف کی حکومت نے مقدمات شروع نہیں کیے بلکہ تمام مقدمات 2015 اور 2016 کے درمیان شروع ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکال دیے ہیں مگر مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ برقرار ہے کیوں کہ شفاف احتساب کے لیے مراد علی شاہ کا استعفیٰ ضروری ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پھیلی کنفیوژن دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پھر وضاحت دی کہ شیخ زاید بن النہیان 3 روز سے پاکستان میں تھے۔ ان کے دورے کا پہلا مرحلہ نجی تھا جس میں وہ رحیم یار خان گئے تھے جبکہ دوسرا فیز سرکاری سطح کا تھا۔ یو اے ای سے صرف معاشی نہیں، اسٹریٹجک تعلقات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے حکم پر بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے خارج

واضح رہے کہ امارات کے ولی عہد مختصر دورے کے بعد واپس چلے گئے تھے جس پر مختلف قیاس آرائیاں ہورہی تھی جبکہ حکومتی عہدیداروں کے متضاد بیانات نے معاملات کو مزید کنفیوز کردیا تھا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی پر تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے، جے آئی ٹی کی تجویز تھی کہ معاملہ نیب کو بھیج دیں، فیصلہ بھی یہی آیا ہے۔ جے آئی ٹی کی تمام فائنڈنگز ٹائم لائن کے ساتھ نیب کو بھجوا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل یا جے آئی ٹی سے نام نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے پوچھ گچھ نہیں ہو گی، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو سے تفتیش کر سکتی ہے۔ جے آئی ٹی میں بلاول کا جو کردار ظاہر کیا گیا ہے اس پر تحقیقات ہوں گی۔ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو تفتیش سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوا جبکہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

شہزاد اکبر چوہدری نے کہا کہ صدقے کے بکروں سمیت اومنی گروپ کو سبسڈی دینے  اور اومنی زرداری نیکسز کا بھی جواب دینا ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر لڈیاں ڈالنے والے فیصلہ پڑھ لیں، عدالت نے معاملہ تحقیقات کے لیے نیب بھجوا دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube