Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

فنڈزکی کمی کےباعث ٹی ڈی پیزکومعاوضوں کی ادائیگی التوا کاشکار

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago

ڈی ٹی پیز کے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی گزشتہ چھ ماہ سے فنڈز نہ ہونے کے باعث التواء کا شکار ہے۔

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی گزشتہ چھ ماہ سے فنڈز نہ ہونے کے باعث التواء کا شکار ہیں۔

تعمیر نو وبحالی کے ادارہ کے حکام نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طورپر بے گھر افراد میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں تباہ ہونے والے مکانات کے معاوضہ جات کی فراہمی گذشتہ چھ ماہ سے وفاق کی جانب سے فنڈ نہ ملنے پر التواء کا شکار ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ وفاق کو بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی فراہمی کیلئے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی ہے تاہم بے گھر افراد معاوضہ جات کی ادائیگی کے سلسلے میں قبائلی اضلاع کے معاوضہ جات کی ادائیگی کے دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں۔

جنوبی وزیر ستان کے حاجی محمد جاوید کا کہنا تھا کہ میرے گھر کا سروے کچھ ماہ قبل ہوا تھا، سروے کی ٹیم نے میرے گھر کا سروے کر کے معاوضہ جات کی لسٹ میں ڈالا ہے تاہم ابھی تک مکانات کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معلومات دی جا رہی ہیں ، یہی کہا جا رہا ہے کہ آپ کو ضرور معاوضہ ادا کیا جائیگاکچھ انتظار کریں۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube