Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کم عمری میں جام شہادت نوش کرنے والا اعتزاز حسن

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ہنگو ميں اپني جان قربان کرکے سيکڑوں ساتھي طلبا کي جان بچانے والے اعتزاز حسن کي پانچويں برسي آج منائي جارہي ہے۔

شہید اعتزاز حسن نے جرات اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن کئی معصوم جانیں بچا لیں۔ سال 2014 میں ہنگو کے علاقے میں اعتزاز حسن اپنے اسکول پر ایک خودکش بمبار کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔

اعتزاز نے اپنی جان قربان کرکے مکتب ساتھیوں اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کی جانیں بچائیں اور ملک بھر کےعوام کے دل جیت لئے۔ اعتزاز حسن 1998 میں خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں پیدا ہوئے۔ اعتزاز حسن کو ان کی جرات اور دلیری پر ستارہ شجاعت کا اعزاز بھی دیا گیا اور انہیں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

اعتزاز حسن کے یوم شہادت کے موقع پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آج اپنے ٹویٹر پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز نے سینکڑوں طلبا کی زندگیوں کے تحفظ کےلئے اپنی جان قربان کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نوجوان ہیرو کے اعزاز میں شہیدوں کو سلام کے نام سے مختصر دورانیے کی فلم ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube