Sunday, December 6, 2020  | 19 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

میری مٹھائی میری مرضی، مظاہرین کا مٹھائی پول دوبارہ کرانے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

حکومت کی جانب سے ٹوئٹر سروے کی بنیاد پر گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دینے کے خلاف سانگھڑ میں سوشل میڈیا صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ سروے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے صرف ٹوئٹر پر سروے نا انصافی ہے کیوں کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرتی ہے۔

احتجاج میں شریک افراد نے اپنی پسند کی مٹھائیاں کھائیں اور مٹھائی پول نامنظور، مٹھائی پول دوبارہ کراؤ کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا، مٹھائی پول میں فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی شامل کرو، برفی پاکستان کی نمبر ایک مٹھائی ہے، یکطرفہ مٹھائی پول نامنظور، مٹھائی پول دوبارہ کروایا جائے، سانگھڑ کا خصوصی ماوا قومی مٹھائی قرار دیا جائے اور میری مٹھائی میری مرضی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی قومی مٹھائی کون سی ہے ؟

احتجاج میں شریک افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹوئٹر کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دوبارہ سروے کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  3 کروڑ 50 لاکھ افراد فیس بک کے صارفین ہیں اور انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 52 لاکھ ہے جبکہ ٹوئٹر کو صرف 50 لاکھ لوگ استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے ’قومی مٹھائی‘ کے سلسلے میں ٹوئٹر پر ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں کل 15 ہزار 196 افراد نے حصہ لیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 47 فیصد ٹوئٹر صارفین نے گلاب جامن کے حق میں ووٹ دے دیا اور دوسرے نمبر پر جلیبی آئی جس کو 34 فیصد ووٹ ملے جبکہ 19 فیصد ووٹ کے ساتھ برفی تیسرے نمبر پر آئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube