ہوم   >  پاکستان

کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیادتعلیم ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار

11 months ago

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سوچتاہوں کیسےترقی یافتہ معاشرےبنتےہیں اور عظیم قومیں کیسے وجود میں آتی ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کےبغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، بد قسمتی سے کہنا پڑتا...

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سوچتاہوں کیسےترقی یافتہ معاشرےبنتےہیں اور عظیم قومیں کیسے وجود میں آتی ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کےبغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، بد قسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں تعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی پاکستان میں خواندگی کی کم شرح دیکھ کرتشویش ہوتی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی تک نہیں اور نہ ہی معیاری اسکول موجود ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بلوچستان کے اسکول دیکھنے کا موقعہ ملا  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہاں نہ تو واش رومز ہیں نہ استاد اور نہ ہی نہ عمارت مگر وہ پھر بھی اسکول کہلاتے تھے،جہاں وڈیرے کی گائے بکریاں باندھی جاتی ہیں وہ اسکول کہلاتا ہے

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں