ہوم   >  پاکستان

اے ڈی خواجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر

10 months ago

محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئي جوائنٹ انويسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دي۔ آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کي طرف سے جاري نوٹي فکيشن کے مطابق جے آئي ٹي میں آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان، ایم آئی کے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا شامل ہونگے، جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد احمد کمال، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پولیس گلگت بلتستان قمر رضا بھی جےآئي ٹي کا حصہ ہيں۔

 

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کی گئی جے آئی ٹی کا مینڈیٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرنا ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پہلی جے آئی ٹی کی رپورٹ یہ کہہ کر مسترد کردی گئی تھی کہ اس میں متاثرین کے بیانات شامل نہیں ہیں، اس کے بعد عوامی تحریک نے نئی جے آئی ٹی کے قیام کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے نئی جے آئی ٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے کیس نمٹا دیا تھا۔

 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی رپورٹ بھی منظر عام پر آچکی ہے، جس میں اہم ترین نکتہ یہ اٹھایا گیا تھا کہ پولیس نے یہ بات واضح نہیں کہ انہوں نے کس عہدے دار کے کہنے پر فائرنگ شروع کی۔

 

واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامعہ منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا جس کے دوران خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں