Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پاک فوج نے 20 گھنٹے کے دوران دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، جاسوس ڈرون کو ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کا دوسرا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایل او سی پر ستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

مزید جانیے : بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا

پاک فوج نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بھیجا گیا جاسوس کواڈ کاپٹر گرایا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube