ہوم   > پاکستان

وزیراعظم عمران خان کے استاد انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

ایچی سن کالج کے سابق استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگ لینڈز اکتوبر 1917 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 101 برس کی عمر پائی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ استاد محترم کی رحلت پردل نہایت افسردہ اورغمگین ہے، استاد ہونے کے ساتھ انہوں نے مجھ میں کوہِ پیمائی کا ذوق جگایا۔

عمران خان کا مزید کہنا کہ استاد محترم نے مجھے شمالی علاقوں کا گرویدہ بنایا۔

میجر جیفری ڈوگلس 25 سال تک ایچی سن کالج میں شعبہ تدریس سے وابستہ رہے اور انہوں نے کبھی پاکستان کو نہیں چھوڑا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے میجر جیفری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم استاد اور انسان سے محروم ہو گیا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube