ہوم   > Latest

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس سے 4 مرتبہ فرار ملزم پانچویں بار گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے 4 مرتبہ فرار ہونے والے قتل کے ملزم کو پانچویں مرتبہ گاڑی چھینتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم عمران آخری مرتبہ 8 نومبر کو پیشی کے دوران عدالت سے فرار ہوگیا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل کے تھانہ یارک پولیس کے مطابق بدھ کی صبح نامعلوم ملزمان فوارہ چوک کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ایک شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرلی اور تھانہ یارک کی حدود میں چھینی گئی گاڑی کو قابو کرلیا مگر گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں موجود ایک ملزم زخمی ہوگیا اور پولیس نے گاڑی کو گھیرے میں لیکر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عمران ولد نذیر اور محمد علی ولد امان اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

ملزم عمران کی شناخت کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ پہلے ہی قتل کے مقدمے میں 4 مرتبہ گرفتار ہوکر پولیس کی حراست سے فرار ہوچکا ہے اور آخری مرتبہ ملزم 8 نومبر کو پیشی کے دوران عدالت سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق چند ماہ قبل ملزم عمران کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ ملزم اپنی بیوی کو واپس لینے چلا گیا جہاں تلخ کلامی ہوئی اور اس نے فائرنگ کرکے اپنی سالی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان کا قبرستان مذہبی رواداری کی اعلیٰ مثال بن گیا

زخمی ہونے کے باعث پولیس نے ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا مگر وہ پولیس کو چکمہ دے کر اسپتال سے فرار ہوکر روپوش ہوگیا۔

کچھ عرصہ بعد تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا مگر وہ وہاں سے بھی بھاگ نکلا۔ بعد ازاں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے پکڑا مگر اس بار بھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نومبر میں تھانہ گومل یونیورسٹی اور ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور 8 نومبر کو اسے ضلعی عدالت میں پیش کیا مگر ملزم وہاں بھی پولیس کو بے وقوف بناکر فرار ہوگیا اور آج گاڑی چھیننے کے بعد پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر گرفتار ہوگیا۔

گاڑی چھیننے میں ملزم عمران کے ساتھ شامل دوسرے ملزم محمد علی کا تاحال پولیس کو کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube