فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس میں بدمزگی،صحافیوں کا بائیکاٹ

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago

مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے تلخ لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ایسے سوال کی صرف آپ سے توقع تھی،آپکی جگہ کوئی اور ہوتا تو اس کا مائیک پھینک دیتا جس پر صحافیوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ وفاقی وزیر فیصل...

مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے تلخ لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ایسے سوال کی صرف آپ سے توقع تھی،آپکی جگہ کوئی اور ہوتا تو اس کا مائیک پھینک دیتا جس پر صحافیوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انتہائی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میری منسٹری پی اے سی کو جوابدہ نہیں، کسی مجرم کو اور جیل سے نکلنے والے کی ڈرامے بازی برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے باپ کا نوکر نہیں کہ شارٹ نوٹس پر ان کو جواب دوں،یہ چیزیں میری وزرات کبھی برداشت نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے منفی پروپگنڈے کی وجہ سے ڈیم پر اب تک کام نہ ہوسکا مگر اب مہمند ڈیم اپنے وقت سے پہلے شروع ہو رہا ہے اور اسے وقت سے پہلے ختم کریں گےان کا مزید کہنا تھا کہ کمزرو وزیر نہیں کہ دو چار آدمیوں کی وجہ سے پیچھےہوجاؤں،رزاق داؤد کے بارے میں جو کہا جارہا ہے وہ درست نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube