Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنیکی وارننگ دیدی

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حکام نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔  باکمال لوگوں کی لاجواب سروس تو خواب ہوئی مگر پی آئی اے نے اپنے فضائی میزبانوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کمر کس لی۔   پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پي آئي اے) کے حکم نامے...

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حکام نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

 باکمال لوگوں کی لاجواب سروس تو خواب ہوئی مگر پی آئی اے نے اپنے فضائی میزبانوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کمر کس لی۔

 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پي آئي اے) کے حکم نامے کے مطابق فضائی میزبان یکم فروری تک 25 پونڈ وزن کم کریں، ورنہ انہیں نوکري سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔

 

پی آئی اے حکام کے مطابق زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے ميں پی آئی اے حکام نے وزن کم کرنے کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا۔

 

پی آئی اے کے سرکلر کے مطابق مقررہ حد سے 30 پونڈ اضافی وزن والے فضائی میزبان ہر ماہ 5 پونڈ وزن کم کریں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

 

دوسری جانب پی آئی اے حکام کی وزن کم کرنے کی ہدایت پر فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فضائی میزبان اس بات سے پریشان ہیں کہ اتنے کم وقت میں وزن کیسے کم کریں؟۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube