Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

استعفی لینے کی ابتدا کے پی وزیراعلی سے کریں،رضا ربانی

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سے استعفی مانگا جا رہا ہے تو پھر نیب کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزیر اعلی خیبرپختوانخوا سے استعفی مانگ کر بسمہ اللہ کریں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جی آئی ٹی کی انکوائری رپورٹ انکوائری ہے، کورٹ کا حتمی فیصلہ نہیں، اگر اس کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ سے استعفی مانگا جا رہا ہے تو پھر نیب کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزیر اعلی خیبر پختوانخوا سے بسمہ اللہ کریں ، وزیر اعلی خیبر پختوانخوا استعفی دے کر مثال قائم کریں، پھر سندھ کا رخ کریں۔

وفاقی حکومت کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش کر دی ہے، اگر ایسا وزیراعظم کے علم میں لائے بغیر کیا گیا تو تشویشناک ہے کہ حکومت کون چلا رہا ہے، اتنے بڑے اقدامات ہو رہے ہیں اور اس کا حکومت کو علم نہیں تو پھر حکومت چلا کون رہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا مذاق اڑانا اور کہنا کہ یہ کرپشن کا بانی بیانیہ ہے، تاریخ کے ساتھ مذاق ہے، اگر جمہوری قدروں کا اس طرح مذاق اڑایا جائے تو پھر معاشرے میں انارکی فروغ پائے گی، میثاق جمہوریت اپنے وقت کی ایک اہم دستاویز تھی،میثاق جمہوریت نے یقینی بنایا کہ عدم برداشت کے کلچر کو ختم کیا جائے۔

اٹھارویں ترمیم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کرپشن کا ایک ذریعہ ہے، اٹھارہویں ترمیم کو کرپشن کا ذریعہ کہنا اس کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube