قتل کا ملزم گرفتار،وزیر اعلی گھر چلے جائیں

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اگر وزیر اعلی کی آواز کو نہیں سنا جارہا تو ہمارا انکو مشورہ ہے کہ وزارت اعلی سے استعفی دے کر گھر چلے جائیں،بلوچستان نیشنل موومنٹ

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

بلوچ عوامی موومنٹ کا پہلا مرکزی کونسل سیشن حب میں منعقدہوا جس میں پارٹی کا نام بلوچ عوامی محاز سے تبدیل کرکے بلوچ عوامی موومنٹ رکھ دیا گیا کونسل سیشن میں مرکزی عہدیداران و ممبران کا چنا تمام عہدیداران و ممبران بلا مقابلہ منتخب بلوچ عوامی موومنٹ کے پہلے کونسل سیشن میں مرکزی صدر ڈاکٹرمبارک علی بلوچ،نائب صدر ڈاکٹر محمد یونس میروانی،جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ شہباز طارق،جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ غلام جان بلوچ،انفارمیشن سیکریٹری نواز علی برفت،فنانس سیکریٹری حاجی فدا احمد بلوچ،لیبر سیکریٹری اسرار حکیم زہری،یوتھ سیکریٹری گہرام بلوچ اور لیڈیز سیکریٹری سمیرا بلوچ منتخب ہوگئی جبکہ واجہ منظور گچکی،شبیر طفیل بلوچ،نثار دلمراد بلوچ،عصمت عزیز بلوچ،پروفیسر غنی طارق بلوچ،میرعباس بلوچ،فرزانہ بلوچ،نادر علی کھیتران،حاجی رضا محمد پلال اور سید غلام مصطفی شاہ سینٹرل کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے اس موقع پر بلوچ عوامی موومنٹ کے نومنتخب کابینہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ بلوچستان کا بڑا مسئلہ ہے ہم نے ہرفورم پر اس مسئلے پر بات کی ہے موجودہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کہتے ہیں کہ میری آواز کو نہیں سنا جارہا اگر وزیر اعلی کی آواز کو نہیں سنا جارہا تو ہمارا انکو مشورہ ہے کہ وزارت اعلی سے استعفی دے کر گھر چلے جائیں ملک میں آئینی جمہوریت کا فقدان ہے، اگر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور مضبوط ملک بنانا ہے تو ملک میں آئینی جمہوریت کو بحال کرنا ہوگا آج ہمارے معاشرے میں غریب کسان مزدور کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ انکا بچہ ایم پی اے یا ایم این اے بن سکتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں جاگیردارانہ سرداری اور معتبری نظام کا راج ہے لیکن بلوچستان عوامی مومنٹ اس نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کررہی ہے انشا اللہ عوام کے ساتھ مل کر عوام میں شعور پیدا کرکے انکی قوت سے ہم اس نظام کو شکست دے کر ملک میں ایک حقیقی آئینی جمہوری نظام لائیں گے۔

پنجگور پولیس کی کارروائی ،قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

 پنجگور چتکان میں ڈی پی او پنجگور جمیل احمد باجوئی کی سربراہی میں پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں قتل چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار  کرلیا ملزم کے قبضے میں ایک عدد کلاشنکوف اور ڈبل کیبن گاڑی برآمد کرلیا ڈی پی او  پنجگور جمیل احمد باجوئی نے کاروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہمعمول کی گشت پر تھے کہ چتکان کے ایریا میں ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گاڑی رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی  پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کے گاڈی کی دونوں ٹائر برسٹ ہوئے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلیا ملزم ایکسائز انسپکر فداحمد بلوچ کے قتل سمیت دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube