Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

کراچی: نئے سال پر بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago

شہر قائد ميں ایسٹ زون پولیس نے نئے سال کے موقع پر بڑي تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ پي آئي بي ميں بارود سے بھري موٹرسائيکل اور تين دستي بم برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے سات مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کرنال بستی میں...

شہر قائد ميں ایسٹ زون پولیس نے نئے سال کے موقع پر بڑي تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ پي آئي بي ميں بارود سے بھري موٹرسائيکل اور تين دستي بم برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے سات مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کرنال بستی میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ ملزمان نے پولیس موبائل پر دستی بم بھی پھینکے گئے چوپھٹ نہ سکے۔

ڈي آئي جي ايسٹ عامر فاروقی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل برآمد کرلی جس میں 10 کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ دہشتگرد اس موٹر سائیکل کو نئے سال کے موقع پر تخریب کاری کے لیے استعمال کرتے۔ موٹرسائیکل کی ٹنکی میں رکھا 10کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔

ڈي آئي جي ايسٹ کا کہنا ہے کہ علاقے ميں کالعدم تنظيميں سرگرم رہي ہيں۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے سے تین دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube