Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

آرمی چیف نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Dec 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آرمی چیف نے 22 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، جن میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 37 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت اور 15 کو قید کی سزا کے پروانوں پر دستخط کردیئے، یہ تمام ملزمان سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خیرالدین، سلطان محمود، محمد طاہر، ظفر علی، عمر کریم، محمد شیر ولی خان، بختاور، فہیم الدین، ظاہر شاہ، سعید محمد، عرب جان، محمد اسحاق، تنہاج علی، عبدالرفیع اور محمد اسحاق شامل ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں 176 افراد شہید اور 217 زخمی ہوئے تھے، فوجی عدالتوں نے تخریب کاری کے الزام میں گرفتار 2 افراد کو بری کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube