Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پختونخوا میں رواں سال 2 لاکھ سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

رواں سال خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں مخلتف کاروائیوں کے دوران دو لاکھ 50ہزار877 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ اس دوران 30  ہزار 443 مختلف قسم کا اسلحہ اور 6 لاکھ 38 ہزار 973 عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ نفرت اور اشتعال پھیلانے کی پاداش میں 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک 14599سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے ۔ جن میں 97829 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے18079مختلف بور کا اسلحہ اور351487 مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے۔

اس دوران 484536 گھروں کو چیک کیا گیا اور کرایہ کے عمارتوں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 13817 ایف آئی آر ز درج کئے گئے۔ ہوٹلوں کے لیے پاس کردہ قانون کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف1560 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

اسی طرح صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کے مناسب سیکورٹی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف 926 پرچے درج کئے گئے۔

صوبہ بھر میں 100476 مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران 153048 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 12364عدد اسلحہ اور287486عدد مختلف بور کے کارتوس قبضہ پولیس میں لئے گئے۔

قانونی دستاویزات نہ رکھنے کی پاداش میں 317 افغان باشندوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ لاﺅڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعمال پر 2725پرچے درج کرکے 2908افراد گرفتار کرلئے گئے۔

اس کے علاوہ صوبہ بھر میں مناسب سیکورٹی انتظامات نہ کرنے پر بس اڈوں کے خلاف 406 پرچے درج کئے گئے۔ اسی طرح جعلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنانے والے، تصدیق کنندہ اور سہولت کاروں سمیت 3343 افراد کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی گئی۔

 نفرت اور اشتعال پھیلانے کے 4 عدد لیٹریچر قبضہ میں لیکراس میں ملوث 17 افراد حراست میں لے لئے گئے۔

سنیما مالکان کے خلاف مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر چار پرچے درج کئے گئے جبکہ حساس اور غیر محفوظ مقامات کی سیکورٹی نہ کرنے پر 3763 پرچے درج کئے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube