Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > Latest

علی رضا عابدی قتل، تحقیقات میں پیشرفت، ایف آئی آر درج

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچی ميں سابق ايم اين اے علی رضا عابدی کو کس نے قتل کيا؟، تحقيقات ميں پيشرفت سامنے آگئی، قتل ميں جو اسلحہ استعمال ہوا، اسی سے لياقت آباد ميں بھی ايک قتل ہوا؟، قاتل کون تھے؟، تفتيشی حکام نے شک و شبہات ظاہر کردیئے، پوليس نے گارڈ کو بھی حراست ميں لے ليا۔ ایم...

کراچی ميں سابق ايم اين اے علی رضا عابدی کو کس نے قتل کيا؟، تحقيقات ميں پيشرفت سامنے آگئی، قتل ميں جو اسلحہ استعمال ہوا، اسی سے لياقت آباد ميں بھی ايک قتل ہوا؟، قاتل کون تھے؟، تفتيشی حکام نے شک و شبہات ظاہر کردیئے، پوليس نے گارڈ کو بھی حراست ميں لے ليا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنماء علی رضا عابدی کو گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، سابق رکن قومی اسمبلی کو آج نماز جنازہ کے بعد ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ پیشرفت ہوئی ہیں، فارنزک ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ واردات میں استعمال کئے گئے اسلحے سے 10 دسمبر کو لیاقت آباد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔

تفتیشی حکام نے ثبوت اکٹھے کرنا شروع کردیئے، ٹارگٹ کلرز کون تھے یہ پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کو لگتا ہے کہ احتشام کو قتل کرنیوالے افراد ہی علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ہیں۔

پولیس نے گذری تھانے میں ایم کیو ایم رہنماء کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علی رضا عابدی کا قتل ایم کیو ایم کی اندرون خانہ لڑائی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

راجہ عمر خطاب کہتے ہیں کہ علی رضا کو تربیت یافتہ حملہ آوروں نے 10 سیکنڈ میں قتل کیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

تفتیش کاروں کے مطابق لندن سے نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر بھی کراچی کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب علی رضا عابدی پر فائرنگ کے وقت سيکيورٹی گارڈ کو جوابی فائر نہ کرنے پر تفتيش کیلئے حراست ميں لے لیا گیا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ گارڈ کو ملازمت پر آئے ڈيڑھ سے 2 ماہ ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube