Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

خیبر پختونخوا میں کرسمس تقاریب جوش و خروش سے جاری

SAMAA | - Posted: Dec 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات جاری ہیں جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کرسمس کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے گرجا گھروں اور کرسمس ٹری کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ کرسمس کی تقریبات کاباقاعدہ آغاز گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب سے ہوا۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن و امان کے حوالے سے اقدامات کوبھی تسلی بخش قرار دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر کے پچاسی چرچوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں تین  ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔  گرجا گھروں کےقریب اورداخلی راستوں پرپولیس کی اضافی نفری جبکہ قبائلی اضلاع سے مختلف شہروں میں داخل ہونے والے راستوں پر بھی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس نے آج سے صدیوں پہلے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو بھرپور تحفظ اور مذہبی آزادی کا کامل احساس اور اطمینان دیا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ان کے حقوق کا ضامن ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا میں دیرپا امن کے قیام کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بلا امتیاز رنگ و نسل انسانیت کی تکریم کے جذبے کو زندہ کیا جائے۔ طاقت کے بل بوتے پر کسی کے بھی حقوق پر ڈاکہ ڈالنا غیر انسانی فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔ مسیحی برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ صوبائی حکومت آئندہ بھی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube