لاپتہ افراد کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرِیں گے،وزیراعظم عمران خان

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بی این پی کے 6 نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے بات کی گئی جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں۔

ملاقت میں بی این پی مینگل کی جانب سے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ،محمد ہاشم،پروفیسر شہناز بلوچ سمیت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن حمل کلمتی اور ثنا بلوچ جب کہ حکومتی اراکین کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور نعیم الحق موجود تھے۔

ملاقات میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے وزیر اعظم کو ایک بار پھر بی این پی کے 6 نکات سے  آگاہ کیا گیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ بی این پی کے 6 نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے حکومت اپنی کوشیش کر رہی ہے،ملاقات میں دونوں رہنماوں کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے بی این پی اور حکومتی اراکین پر مشتمل ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل سنگین ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر ہے ہیں،اس موقعہ پر بی این پی سربراہ نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں تعلیم،صحت،روزگار اور ماہی گیروں کو لاحق مسائل کے حوالے سے بات کی جس پر وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ یہ تمام جائز مطالبات ہیں جن کو ہر صورت حل کیا جائے گا۔

بعد ازاں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے  وزیر اعظم عمران خان سے ایک علیحدہ ملاقات بھی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube